Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کافی‘ سے بنائی گئی سعودی آرٹسٹ کی پینٹنگ گنیز بک میں شامل

گینیز بک میں ریکارڈ ہولڈر پینٹنگ 60 مربع میٹر تھی (فوٹو، العربیہ نیٹ)
خاتون سعودی آرٹسٹ عہود عبداللہ کی بنائی ہوئی دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیاگیا۔
پینٹنگ ’کافی‘ سے بنائی گئی ہے جس کی تیاری میں 45 دن لگے , دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ کو جدہ کے ساحل پر ’النورس گراونڈ ‘ میں رکھا گیا ہے۔
’العربیہ نیٹ ‘ سے گفتگوکرتے ہوئے آرٹسٹ عہود عبدالہ نے کہا کہ ’ مجھے یہ پینٹنگ بنانے کا اس وقت خیال آیا جب  گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کے مشہور قول جو انہوں نے امارات اور سعودی عرب کے حوالے سے کہے تھے سننے جن میں انہوں نے کہا تھا’ سعودی اماراتی اور اماراتی سعودی ہیں‘ ۔

پینٹنگ جدہ کے ساحل پر النورس گراونڈ میں رکھی گئی(فوٹو،الاخباریہ)

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر اور گورنر مکہ مکرمہ کے ان اقوال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے انہیں اپنے طور پر صفحہ قرطاس پرنقش کرنے کا سوچا اور یہ شہکار بنادیا۔
گورنر مکہ کے یہ اقوال دراصل مملکت اور امارات کے مابین مثالی تاریخی تعلقات اور قربت کے عکاس ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں آرٹسٹ عہود نے کہا ’کافی سے بنائی ہوئی یہ پینٹنگ میری جانب سے برادر ملک امارات کے 49 ویں قومی دن کے موقع پر تحفہ ہوگی‘۔
عہود نے بتایا کہ پنٹنگ کی تیاری میں 45 دن لگے ، پینٹنگ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ میں کیا گیا ہے جس کی مجھے بے حد خوشی ہے۔
کافی  کی مدد سے بنی ہوئی اس پینٹنگ کا سائز221 مربع میٹر ہے جبکہ اس سے قبل جو پینٹنگ گینز بک میں ریکارڈ ہولڈر ہے وہ 60 میٹر مربع کی تھی اسی وجہ سے میری بنائی ہوئی یہ پینٹنگ اب دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ ہے جو ’کافی‘ سے تیار کی گئی ۔
واضح رہے آرٹسٹ عہود نے پینٹنگ کو ’یک جان‘ کا عنوان دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک ہی ہیں‘ ۔ پینٹنگ میں بانی مملکت شاہ عبدالعزیزبن عبدالرحمان آل سعود اور شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کوشانہ بشانہ دکھایاگیاہے۔

شیئر: