موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سنیچر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ جازان اور شرورہ اور سب سے کم 3 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔
بیان میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ اتوار تک سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوں گی۔ بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی اور بعض مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوجائے گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے ماہر عبدالعزیز الحصینی نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اور جازان میں بارش کے آثار ہیں۔
الحصینیکا کہنا تھا کہ ریاض، قصیم اور حدودشمالیہ کے متعدد علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسلا دھار بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کریں۔ اتوار تک مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
موسمیات کے ماہر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ سنیچر سے درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوگا اور آئندہ پانچ روز تک یہ سلسلہ جاری رہے گا پھر ایک ہفتے بعد درجہ حرارت میں تدریجی اضافہ ہوگا۔