Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان

جدہ کے بعض علاقوں میں مطلع ابر آلود ہونے کے باوجود بارش نہیں ہوئی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں جمعے کو کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ بعض علاقوں میں مطلع ابر آلود ہونے کے باوجود بارش نہیں ہوئی۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ میں بارش سے قبل کئی محلوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔ شمالی جدہ کے البساتین محلے، کورنیش، سمندری فرنٹ کے علاوہ شہر کے مضافات میں بارش کی اطلاعات ہیں۔ 

گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ کی متعدد کمشنریوں اضم، طائف اور میسان میں گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے محکمہ موسیات کے حوالے سے  کہا ہے کہ مملکت کے کچھ علاقوں میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

شہری دفاع کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر کی پابندی کی جائے۔( فوٹو ایس پی اے)

شہری دفاع نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں اور خطرے کے مقامات سے دور رہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز موسمیات کے قومی مرکز نے کہا تھا کہ جمعے کو سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کی  وجہ سے حد نظر محدود ہوگی جبکہ الجوف اور شمالی حدود  ریجنوں میں دن کے وقت رات کا گمان ہوگا- مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا اور متعدد مقامات پر بارش ہوگی۔

شیئر: