العارضہ میں کوڑا پھینکنے کی جگہ میں دوبارہ آگ لگ گئی
’بلدیہ سے اپیل کی گئی کہ اس جگہ کو یہاں سے کہیں دور منتقل کیا جائے مگر ابھی تک ایسا نہ ہوسکا‘ (فوٹو: سبق)
العارضہ ابوعریش کی شہری آبادی سے محض ایک کلو میٹر دور کوڑا اور ملبہ پھینکے کی جگہ میں دوبارہ آگ لگ گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہریوں نے کہا ہے کہ ’یہاں وقفے وقفے سے آگ لگ جاتی ہے جس کے دھویں سے پورا علاقہ متاثر ہوتا ہے‘۔
شہریوں نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل کئی مرتبہ بلدیہ سے اپیل کی گئی کہ اس جگہ کو یہاں سے کہیں دور منتقل کیا جائے مگر ابھی تک ایسا نہ ہوسکا‘۔
’ویران جگہ ہونے کے باعث یہاں جرائم پیشہ عناصر مختلف سرگرمیاں کرتے ہیں جن کے باعث علاقے کے بچے غیر محفوظ سمجھے جاتے ہیں‘۔
دوسری طرف محکمہ تحفظ ماحولیات نے کہا ہے کہ ’بلدیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کوڑا پھینکنے کی اس جگہ کو یہاں سے منتقل کیا جائے اور اسے جدید ماحول دوست خطوط پر استوار کیا جائے‘۔
’ری سائکلینگ اداروں کی خدمات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے تاکہ اسی کوڑے سے مفید اشیا تیار کی جاسکیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’اگر کوڑے میں آگ لگا کر اسے ختم کیا جارہا ہے تو یہ طریقہ انتہائی غلط اور ماحول کے نقصان دہ ہے‘۔
واضح رہے کہ گورنریٹ نے 9 سال قبل بلدیہ کو ہدایت کی تھی کہ کوڑا پھینکنے والی اس جگہ کو بند کیا جائے تاہم اس فیصلے پر ابھی تک عمل نہ ہوسکا۔