سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز بڑھ جانے پر سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے ایس او پیز کی پابندی کی پھر اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ جمعے کو مملکت میاں نئے کورونا کیسز کی تعداد 267 رہی جبکہ جمعرات کو 253 مریض سامنے آئے تھے۔
العربیہ کے مطابق وزیر صحت نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے کہا کہ ’ہم سب نے مل کر بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا اور ایک طویل سفر بھی طے کیا۔ اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ایک بار پھر دلی درخواست ہے کہ وبا کو دوبارہ مسلط ہونے کی اجازت نہ دیں‘۔
تحدٍ كبير واجهناه سوياً، وقطعنا فيه أشواطاً، وكان له في ذاكرتنا مكان.
ومرة أخرى رجاءً من القلب، بأن لا نسمح لهذا التحدي بأن يحضر من جديد. https://t.co/A1MnuAbpzr
— توفيق الربيعة (@tfrabiah) January 29, 2021