Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز ہواوں کے باعث جدہ بندرگاہ پر احتیاطی اقداامات

سعودی عرب میں جدہ ساحل پر تیز ہوا کے باعث بندرگاہ پر احتیاطی اقدامات کے باعث نقل وحرکت عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔  
ویب نیوز ’سبق‘ نے مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ٹوئٹرپر جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ہفتے کی شام سے جدہ کے ساحلی علاقے میں تیز ہوا کی وجہ سے موجوں کی غیر معمولی بلندی کے باعث سمندری نقل وحرکت عارضی طور پر روک دی گئی۔

احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جہاز رانی روکی گئی۔ (فوٹو سبق)

 واضح رہے جمعے کی صبح جدہ میں ہونے والی بارش کے بعد اچانک سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ساحلی علاقے میں ہوائیں بھی تیز ہو گئی جس کی وجہ سے لہروں میں بھی غیر معمولی بلندی دیکھنے میں آرہی ہے۔ 
بندرگار کی انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق جہازاں کمپنیوں کوبھی مطلع کردیا ہے جس کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جہاز رانی روکی گئی۔ 

شیئر: