Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

النورس جزیرہ جو ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے

11 کلومیٹر پر پھیلے النورس جزیرے کو الجبیل رائل کمیشن نے تیار کیا ہے۔(فوٹو سبق)
النورس جزیرہ سعودی عرب میں  بحیرہ احمر کے ساحل کے ساتھ کئی ایک سحرانگیز جزیروں میں سے ایک ہے اور النورس جزیرے کو مملکت کا ایک خاص تفریحی مقام سمجھا جاتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے علاقے ینبع میں واقع یہ جزیرہ موسم سرما کے سیاحتی مقامات میں نمایاں ہے جو اپنی خوبصورتی اور کشش کے باعث ہر سال ہزاروں سیاحوں اور زائرین کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

منفرد مناظر کی خوبصورتی تصویر کشی کے لیے اپنی جانب کھینچتی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

یہاں پر آنے والے زیادہ تر مسافر آرام اور تفریح ​​کی تلاش میں اس جزیرے کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ زائرین یہاں پر آ کر بحیرہ احمر  میں ماہی گیری کے ساتھ ساتھ ، کئی ریستورانوں مزیدار اور طرح طرح کے کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور اس کے علاوہ  کھلی فضا میں کیمپ بھی لگا سکتے ہیں۔
11 کلومیٹر پر پھیلے اس النورس جزیرے کو الجبیل کی رائل کمیشن اور ینبع نے مل کر تیار کیا ہے اور  یہاں موجود سرسبزعلاقوں، چشموں اور پیدل چلنے والو ں کے لیے مخصوص راہداریاں ہیں جہاں پر اپنے کنبوں سمیت آ کر سیر  کرنے والے اس مثالی سیرگاہ پر فخر کرتے ہیں۔

یہاں کنبوں سمیت آنے والے کے لیے مثالی سیرگاہ قائم کی گئی ہے۔(فوٹو سبق)

یہاں بچوں کے کھیلنے کے لیے مختلف جھولے علاقے کی خصوصیت کو بڑھاتے ہیں۔ منفرد مناظر کی خوبصورتی تصویر کشی کے لیےبھی اپنی جانب کھینچتی ہے۔
سعودی سیاحت اتھارٹی کا  اس سال کے سیزن کا نعرہ "موسم سرما آپ کے گرد موجود ہے" کے تحت یہ سیزن مارچ 2021 کے آخر تک جاری رہے گا۔
جزیرہ النورس سعودی عرب میں موجود 17سے زیادہ  ایسے تفریحی مقامات میں سے ہے۔ اس کے لیے 200 ٹور آپریٹرز کے ذریعہ 300 سے زیادہ پیکیج زائرین کے لیے پیش کئے گئے ہیں۔
 

شیئر: