Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں خواتین کے لیے علیحدہ ساحل کا منصوبہ

جدہ سی فرنٹ منصوبہ سعودی وژن 2030 کا اہم حصہ ہے- فوٹو عکاظ
 سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں خواتین کے لیے علیحدہ ساحل کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ میئر جدہ صالح الترکی نے لیڈیز ساحل کی تیاری کے لیے سی فرنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
عکاظ اخبار کے مطابق جدہ سی فرنٹ منصوبہ سعودی وژن 2030 کا اہم حصہ ہے۔ اس کے تحت سعودی شہروں کو نیا تشخص دیا جا رہا ہے۔ معیار زندگی بہتر بنانے والے پروگرام نافذ کیے جا رہے ہیں۔ سبزہ زاروں اور تفریحی مقامات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے- جسمانی ورزش کےامکانات بڑھائے جا رہے ہیں۔ 
جدہ سی فرنٹ منصوبہ متعدد پروگراموں پر مشتمل ہے- مکمل ہونے پر جدہ کے سعودی شہری اور مقیم غیرملکی راحت محسوس کریں گے-  
پروگرام کے مطابق جزیرہ النورس کو سی فرنٹ سے جوڑ دیا جائے گا۔ جزیرہ النورس میں 25 کلو میٹر طویل واکنگ ٹریک بنایا جائے گا۔ یہ 25 میٹر چوڑا ہوگا اور 2 ہزار میٹر سے زیادہ طویل اور دو رویہ ہوگا۔ واکنگ ٹریک پر کئی ریستوران، قہوہ خانے اور تفریحی مراکز کھولے جائیں گے۔ سینما گھر قائم کیا جائے گا اور بوٹس سٹیشن ہوگا۔ لیڈیز کے لیے سپیشل ساحل ہوگا۔ ہیلتھ کلب اور گیمز زون بنایا جائے گا۔  معاشرے کے مختلف طبقوں اور مختلف عمر کے لوگوں کے لیے تفریح کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: