Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینما کھولنے کی اجازت، انڈیا میں 15 فلمیں تیار

فلموں کی اس لسٹ میں ایسی فلمیں بھی شامل ہیں جو گذشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ریلیز نہیں ہو سکیں. (فوٹو: ہندوستان ٹائمز)
انڈین حکومت نے سینما ہالوں کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتوار کو اس حکومتی اعلان کے بعد پوری فلم انڈسٹری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اب سینما مالکان نئی فلموں کی ایک لمبی لسٹ لیے کھلی بانہوں کے ساتھ فلم شائقین کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

فلموں کی اس لسٹ میں ایسی فلمیں بھی شامل ہیں جو گذشتہ سال سے کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ریلیز نہیں ہو سکیں۔
اس کے علاوہ اب ان فلموں کو سٹریمنگ پلیٹ فارموں پر ریلیز کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہی۔
رواں سال جو فلمیں بڑی سکرین پر نظر آئیں گی، وہ درج ذیل ہیں۔

سوریا ونشی

اکشے کمار اور قطرینہ کیف کی یہ فلم گذشتہ سال سے ہی ریلیز ہونے کے انتظار میں ہے۔
امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم اب کچھ مہینوں میں بڑی سکرین پر نظر آئے گی لیکن اب تک اس کی ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔ اس ایکشن فلم میں اکشے کمار پولیس آفیسر کا رول نبھا رہے ہیں۔

83

انڈیا کی 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں فتح پر بنی اس فلم کے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز ہونے کے امکانات ہیں۔ ’83‘ میں اداکار رنویر سنگھ کپل دیو کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دپیکا پدوکون فلم میں کپل دیو کی بیوی رومی دیو کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم رادھے میں سلمان خان کے ساتھ خوبرو اداکارہ ڈیشا پٹانی بھی موجود ہیں۔ (فوٹو: سلمان خان فلمز)

بیل بوٹم

یہ اکشے کمار کی اس سال ریلیز ہونے والی دوسری فلم ہے جو دو اپریل کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ ’بیل بوٹم‘ میں اکشے کمار جاسوس کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ  باقی کاسٹ میں ہما قریشی، وانی کپور اور لارا دتہ شامل ہیں۔

رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی

اداکار سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور یہ فلم پچھلے برس عید پر ریلیز ہونے سے رہ گئی تھی لیکن اس سال عید پر اس کی آمد کی تصدیق ہو گئی ہے۔ فلم میں سلمان کے ساتھ خوبرو اداکارہ ڈیشا پٹانی بھی موجود ہیں۔ تھیٹر مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز نے سلمان خان سے فلم ریلیز کرنے کی درخواست کی تھی، جو انہوں نے مان لی۔

بلیک وڈو

مارول کی سپر ہیرو فلم بلیک وڈو کی سات مئی کو امریکہ میں ریلیز ہونے کی امید ہے اور انڈیا میں بھی اس کے اسی تاریخ پر آنے کا امکان ہے۔
بلیک وڈو کا شمار ہالی ووڈ کی ان فلموں میں ہوتا ہے جس کی ریلیز کا اس سال سب سے زیادہ انتظار ہے۔

بلیک وڈو کے امریکہ اور انڈیا میں ایک ہی تاریخ کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ (فوٹو: سکرین کرش)

ان کے علاوہ ستیا میوا جیاتے 2، شرما جی نمکین، دھاکڑ، نو ٹائم ٹو ڈائی، آر آر آر، میدان، جرسی، رشمی راکٹ، جایِش بھائی زورداراور لال سنگھ چڈا بھی رواں سال ریلیز ہوں گی۔

شیئر: