متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے انسداد منی لانڈرنگ پالیسی کی پابندی نہ کرنے پر گیارہ بینکوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق ان بینکوں کو منی لانڈرنگ، دہشتگردی کے لیے فنڈنگ اور غیرقانونی تنظیموں کی اعانت کے انسداد کے قانون کی خلاف ورزی پر چار کروڑ 57 لاکھ 50 ہزار درہم کے جرمانے کیے گئے۔
مزید پڑھیں
-
کویت: انسداد منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی
Node ID: 510751 -
اماراتی بینکوں نے غیر ملکیوں کو 149 ارب درہم کے قرضے دیے
Node ID: 534956
جرمانوں میں اس بات کو مدنظر رکھا گیا ہے کہ متعلقہ بینک 2019 کے آخر میں منی لانڈرنگ سے نمٹنے کی بابت مقرر معیار کو پورا کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔
اماراتی سینٹرل بینک نے ملک میں موجود تمام بینکوں کو خامیاں دور کرنے کے لیے مہلت دی تھی۔
2019 کے وسط میں بینکوں سے کہا گیا تھا کہ وہ سال کے آخر تک قواعد و ضوابط کی پابندی میں موجود خامیوں کو دور کرلیں۔
اماراتی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ’وہ تمام مالیاتی اداروں کو منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنڈنگ کے انسداد سے متعلق اعلی ترین معیاری ضوابط کا پابند بنانے اور ان پر مزید انتظامی اور مالیاتی پابندی عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔‘