Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کے ملزمان کو سزا ، 16 ارب ریال ضبط کرنے کی سفارش

منی لانڈرنگ کےالزام میں 28 افراد زیر حراست ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں پراسیکیوشن جنرل نے منی لانڈرنگ کےالزام میں گرفتار 28 افراد جن میں سعودی اور غیر ملکی شامل ہیں کے کیس کی تحیقیقات کے بعد اپنے فیصلے سےعدالت کو آگاہ کردیا ہے۔
 ویب نیوز ’سبق‘ نے پراسیکیوشن جنرل کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کروڑوں ریال کی منی لانڈرنگ میں ملوث 28 افراد کے خلاف درج کیس کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے۔
ادارے کی جانب سے مقررہ تحقیقاتی ٹیم نے جرم میں ملوث افراد کے خلاف تمام شواہد اور ثبوت اکھٹے کر کے ان پرعائد الزامات کو درست قرار دیا ہے۔
پراسیکیوشن جنرل کے ذرائع نے تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان کےخلاف مقررہ ٹیم نے منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ہونے پر اپنے ابتدائی فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزمان جن کی تعداد 28 ہے ان میں مقامی اورغیر ملکی شامل ہیں کو جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مجموعی طور پر ایک سو 94 برس اور چھ ماہ قید اور 59 ملین 58 لاکھ ریال جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے والے 16 ارب 61 ملین 69 لاکھ ایک ہزار 340 ریال بحق سرکار ضبط کر لیے جائیں۔
ابتدائی فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ ملزمان کو قید کی مدت کے مساوی دنوں میں بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کی جائے جبکہ جرم میں ملوث غیر ملکیوں کو سزا کے فوری بعد ملک بدر کر کے مملکت کے لیے بلیک لسٹ کردیا جائے۔

شیئر: