Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی ڈرون تباہ

لبنان میں حزب اللہ نے پیرکو لبنانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کا ایک ڈرون لبنان کی حدود کے اندر گرا ہے۔
عرب نیوز  اور سبق کے مطابق حزب اللہ نے المنار ٹی وی کے ذریعے جاری بیان میں کہا کہ جنوبی لبنان کے بلیدہ قصبے میں ڈرون اس وقت گرایا گیا جب وہ لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔
حزب اللہ نے بیان میں مزید کہا کہ ’اب ڈرون کا ملبہ اس کے کنٹرول میں ہے‘۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ڈرون لبنانی حدود میں بلیو لائن کے نام سے معروف سرحدی حد بندی کے قریب ایک آپریشن کے دوران گرا ہے۔
 اسرائیلی ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی ڈرون لبنان کی سرحدوں پر معمول کی پرواز پر تھا۔ اس سے اسرائیلی فوج کی خفیہ معلومات تک رسائی کا کوئی امکان نہیں۔ 

 

 

 

شیئر: