سعودی عرب میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ٹریفک قوانین کا مقصد لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہوتی ہے تاکہ لوگ محتاط رہیں اور اپنی و دوسروں کی جانوں کو ہلاکت میں نہ ڈالیں۔
ٹریفک قوانین کے تحت ریکارڈ کی جانے والی اہم خلاف ورزیوں کے بارے میں ذیل میں درج کیا جا رہا ہے جن کے بارے میں جاننا اور ان پر عمل کرنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔
قوانین کی فہرست بہت طویل ہے تاہم یہاں مختصر طور پر ان قوانین کے بارے میں بیان کیا جا رہا ہے جن سے روزمرہ کی بنیاد پر سامنا ہوتا ہے۔
ٹریفک سگنل
ٹریفک سگنلز پر رکنا انتہائی اہم ہے۔ سگنل کی خلاف ورزی پر 3 ہزار ریال کا چالان کیا جاتا ہے۔ جب سے ڈیجیٹل چالان کا نظام نافذ کیا گیا ہے تمام شہروں کی اہم شاہراہوں پر ڈیجیٹل کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں جو ریڈ سگنل توڑنے والوں کی فوری طور پر تصویر بنا کر مرکزی کنٹرول روم میں ارسال کر دیتے ہیں۔
سیدھے ہاتھ مڑنے کا قانون
ٹریفک قانون کے تحت کسی بھی سگنل پر سیدھے ہاتھ مڑنے ہر خلاف ورزی ریکارڈ نہیں ہوتی۔
اسی طرح سعودی عرب میں بھی یہ قانون رائج ہے تاہم ایسے سگنلز پر جہاں ساھر سسٹم نصب ہے وہاں لازمی ہے کہ رائٹ ٹرننگ کے وقت گاڑی ٹرننگ والےٹریک پرہو اور ٹرننگ سے قبل گاڑی کا اشارہ آن ہو اور ٹرننگ سے قبل گاڑی 10سیکنڈ کے لیے روکی جائے۔ انتہائی آہستہ گاڑی کو ٹرن کیاجائے تو خلاف ورزی ریکاڈ نہیں ہو گی۔
اگر رفتار زیادہ ہو یا مڑتے وقت اشارہ نہ دیا جائے تو ساھر سسٹم خلاف ورزی ریکارڈ کرکے فوری طور پر گاڑی کے مالک کے موبائل پر ارسال کردیتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کون سی اہم دستاویزات سعودی عرب میں رہنے کے لیے ضروری؟Node ID: 537241
نمبر پلیٹ چھپانے پر جرمانہ
قانون کے مطابق گاڑیوں کی نمبر پلیٹ مکمل یا جزوی طور پر چھپانا جرم ہے جس پر ایک ہزار سے 2 ہزار ریال تک جرمانہ کیاجاسکتا ہے علاوہ ازیں گاڑی بھی پولیس یارڈ میں بند کی جا سکتی ہے۔
تھرڈ پارٹی انشورنس
ٹریفک قوانین میں لازمی ہے کہ گاڑی کی سالانہ بنیاد پر تھرڈ پارٹی یا مکمل انشورنس کرائی جائے۔ تھرڈ پارٹی انشورنس کرائے بغیر گاڑی کے ملکیتی کارڈ ‘استمارہ’ کی تجدید نہیں ہوتی ۔ انشورنس نہ کرانے پر100 سے 150 ریال تک چالان کیا جا سکتا ہے۔
غلط پارکنگ، زیبرا کراسنگ
مذکورہ خلاف ورزیوں پر قانون کےمطابق 100 سے 150 ریال کا جرمانہ عائد کیاجا سکتا ہے جبکہ گاڑی اسٹارٹ حالت میں چھوڑنا بھی خلاف ورزی شمارہوتی ہے جس پر 150 ریال جرمانہ ہوتا ہے۔
خلاف ورزیاں جن پر 150 سے 3 سو ریال جرمانہ ہوتا
-
ٹریک تبدیل کرنے ، دائیں یا بائیں جانب مڑنے سے قبل انڈیکیٹر نہ دینا
-
شاہراہ پر20 میٹر سے زیادہ فاصلے تک ریورس میں جانا
-
بلا ضرورت ہارن کااستعمال کرنا
-
ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ کااستعمال نہ کرنا
-
گاڑی کے ڈیش بورڈ یا عقبی حصے میں ایسی اشیا رکھنا جس سے گاڑی کے باہر کامنظر متاثر ہو خلاف ورزی شمار ہوتی ہے
-
سامنے جانے والی گاڑی سے فاصلہ نہ رکھنے پر بھی چالان کیا جا سکتا ہے
خلاف ورزیاں جن پر3 سو سے 500 ریال جرمانہ
-
شاہراہ پر ایمرجنسی کے وقت گاڑی پارک کرتے وقت ‘ہیزرٹ ’ کا استعمال نہ کرنا یا دیگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا جس سے حادثے کااندیشہ ہو سکتا ہے
-
گاڑی سے باہر کچرا پھیکنے پر بھی چالان کیا جا سکتا ہے
-
ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنایا دیگر کام میں مصروف رہنا
-
مقررہ رفتار سے کم رفتار میں گاڑی چلانا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو
-
گاڑی میں 10 برس سے کم عمر بچوں کو تنہا چھوڑ دینا۔ یا گاڑی میں چھوٹے بچوں کےلیے مخصوص سیٹ کا بندوبست نہ کرنا
خلاف ورزیاں جن پر5 سو سے 900 ریال جرمانہ
-
سائرن بجاتی جانے والی ایمرجنسی کی گاڑیوں کے پیچھے تیز رفتاری سے جانا
-
دائیں جانب سے آنے والی گاڑی کو راستہ نہ دینا جب کہ سیدھی جانب سے آنے والی گاڑی پہلے ٹرننگ پوائنٹ پر پہنچ چکی ہو
-
ٹریفک سگنل خراب ہونے پر پولیس اہلکار کے اشارے پر عمل نہ کرنا
-
خلاف ورزیاں جن پر ایک ہزار سے 2 ہزار ریال تک جرمانہ ہوتاہے
-
ممنوعہ اوقات میں بھاری گاڑیوں کو شاہراہ پر لانا
-
ہیوی وھیکل کے لیے لائٹ وھیکل ڈرائیونگ لائسنس استعمال کرنا
-
ریلوے لائن پر گاڑی کھڑی کرنا
-
غیر واضح نمبر پلیٹ یا تلف شدہ نمبر پلیٹ کے ساتھ گاڑی چلانا
-
گاڑی کی اگلی نمبرپلیٹ کے بغیر گاڑی چلانا
-
ہائی وے کو غلط طریقے سے عبور کرنا
-
شاہراہ پر ایسے خطرناک موڑ پر دوسری گاڑی کو کراس کرناجہاں کراسنگ منع ہو
خلاف ورزیاں جن پر 3 سے 6 ہزار ریال تک جرمانہ
-
سرخ لائٹ پر سگنل توڑنا
-
طلبا کو اتارنے یا سوار کراتے وقت اسکول بس کو غلط سمت سے کراس کرنا
-
شاہراہوں یا شہرکےاندر چیک پوسٹوں پر گاڑی نہ روکنا
-
گاڑی پر بغیر اجازت کے ایمرجنسی آلات لگانا جن میں سائرن اور ایمرجنسی لائٹ وغیرہ شامل ہو
-
سنگین خلاف ورزیاں جن پر 5 سے 10 ہزار ریال جرمانہ ہوتا ہے
-
نشے کی حالت میں گاڑی چلانا۔
-
گاڑی میں ممنوعہ نمبر پلیٹ لگانا
-
گاڑی کی اصل بناوٹ کو تبدیل کرنا