Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی سفیر مملکت کو جدید بنانے کی کوششوں کے معترف

فرانس کے سفیر نے گورنر قصیم  سے ملاقات کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں فرانس کے سفیر لڈوچ پول نے گورنر قصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل سے ملاقات کی۔
 دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور ان کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر قصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل اور سعودی عرب میں فرانس کے سفیر لڈوچ پول نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔
فرانسیسی سفیر نے سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کی تعریف کی۔ انہوں نے سعودی وژن 2030 کے فریم ورک کے اندر ملک کو جدید بنانے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
بعد ازاں گورنر قصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے خطے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ای کامرس سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے قاسم شاپنگ پلیٹ فارم کا افتتاح بھی کیا۔
یہ پلیٹ فارم انگریزی زبان کو سپورٹ کرتا ہے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے اور فریب سے  بچنے کے لیے سخت معیار کے ساتھ کاروبار کو آن لائن کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
گورنر قصیم  نے کہا یہ پلیٹ فارم خطے کی آن لائن فروخت کو سٹریم لائن کرنے اور دنیا کی عالمی منڈی تک رسائی بڑھانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
یہ پلیٹ فارم 30 سٹورز کے ساتھ شروع کیا گیا ہے جس میں عالمی معیارات کے مطابق تمام اختیارات جیسے پروڈکٹ اور سٹور ریویو وغیرہ شامل ہیں۔
اس کا مقصد خطے میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

شیئر: