سعودی عرب کی جانب سے عائد سفری پابندیوں کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی سعودی عرب سے پاکستانی مسافروں کی واپسی کے لیے پروازوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ’سعودی عرب سے روزانہ کی بنیاد پر چار پروازیں پاکستان کے لیے شیڈول کی گئی ہیں اور ایک ہفتے میں توقع کی جارہی ہے کہ پی آئی اے نو ہزار مسافروں کو پاکستان لانے کی سہولت فراہم کرے گی۔‘
مزید پڑھیں
-
پی آئی اے کو القصیم کے لیے ہفتہ وار دو پروازوں کی اجازتNode ID: 515666
’اس سلسلے میں جزوی طور پر عائد پابندیوں کے بعد پہلے روز سعودی عرب سے پاکستان کے لیے چار پروازوں کے ذریعے 1100 سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔‘
ترجمان پی آئی اے نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’جمعرات کو سعودی عرب کے شہر جدہ، ریاض، دمام اور مدینہ سے ایک ایک پرواز پاکستان کے لیے شیڈول کی گئی تھی جس کے ذریعے 1125مسافروں کو پاکستان لایا گیا ہے۔‘
سعودی حکام کی جانب سے کورونا وبا کے پیش نظر غیر ملکیوں کے داخلے پر جزوی طور پر پابندی عائد کرنے کے بعد پی آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستان کے لیے یک طرفہ پروازیں بحال رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان سے سعودی عرب کے لیے صرف کارگو پروازیں ہی چلائی جارہی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ‘یک طرفہ پروازیں چلانے کا مقصد سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے، اسی تناظر میں یک طرفہ پروازیں ہونے کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔‘
![](/sites/default/files/pictures/February/37246/2021/pia_afp_6.jpg)