Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ابشر‘ کے بغیر ’توکلنا ‘ میں رجسٹریشن کس طرح کریں؟

توکلنا میں رجسٹریشن کےلئے موبائل نمبر لازمی ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل پورٹل ’ابشر‘ انتظامیہ نے ایسے افراد جن کا ابشر اکاؤنٹ نہیں ہے ان کے لیے ’توکلنا ‘ایپ میں رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنا دیا۔
توکلنا ایپ میں رجسٹریشن کے لیے اب ابشر میں اکاؤنٹ ہونا لازمی نہیں۔ اس سہولت سے غیر ملکی اور وزٹ ویزے پر آنے والے بھی مستفیض ہو سکتے ہیں۔
 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جن کا ابشرا کاؤنٹ نہیں ہے وہ کسی بھی ایسے شخص جس سے ان کا رابطہ ہو، ان کے ابشر اکاؤنٹ سے اپنے لیے توکلنا ایپ میں رجسٹرکرا سکتے ہیں۔

مارکیٹوں میں داخلے کےلیے توکلنا رجسٹریشن ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

توکلنا ایپ میں رجسٹریشن کے طریقے کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ ابشر اکاؤنٹ ہولڈر اپنے اکاؤنٹ میں ’لاگ ان‘ کرنے کے بعد خدماتی یعنی ’مائی سروسز‘ کے براوز میں جائے، وہاں سے ’خدمات عامہ ‘ ۔یہاں ایسے افراد کے لیے توکلنا ایپ میں رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن کے ابشر اکاؤنٹ نہیں۔
خدمات عامہ کے برؤازز میں ’موبائل نمبر سے توکلنا رجسٹریشن ‘ کی سروس کو کلک کرنے سے جو پیچ اوپن ہو گا اس میں درکار معلومات درج کی جائیں جن میں اقامہ نمبر، تاریخ پیدائش اور جس شخص کا اکاؤنٹ رجسٹر کرنا ہے اس کا موبائل نمبر درج کیا جائے۔
ابتدائی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ’قبول ‘ کے خانے میں کلک کریں جس کے ساتھ ہی اس موبائل پر مخصوص کنفرمیشن کوڈ موصول ہوگا جسے ابشر میں فیڈ کرنے سے توکلنا ایپ میں رجسٹریشن ہو جائے گی ۔
واضح رہے مملکت میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے اس ضمن میں وزارت صحت نے دیگر اداروں کے تعاون سے مختلف ایپس لانچ کی ہیں جن میں ’توکلنا‘ ایپ کا ہر شخص کو اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کرنا ضروری ہے ۔

توکلنا میں رجسٹرافراد کی صحت کے بارے میں وضاحت کی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

توکلنا ایپ پر رجسٹریشن کے بعد اس کے ہوم پیچ پر رجسٹرشخص کے بارے میں اہم معلومات درج ہو نگی جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ شخص کورونا متاثر ہے یا نہیں ۔
ایپ میں رجسٹریشن اب ضروری ہو گئی ہے جس کے بغیرمتعدد شہروں میں سپرمارکیٹس اور دیگر اداروں میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

شیئر: