ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 19 دکانوں پر جرمانے، 25 کیفے بند
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 19 دکانوں پر جرمانے، 25 کیفے بند
جمعرات 4 فروری 2021 14:40
’مذکورہ دکانوں میں گاہکوں کے درجہ حرارت ناپنے کے آلات نہیں تھے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
کورونا وائرس کے انسداد کے لیے نافذ العمل احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر مکہ مکرمہ کی 19 معروف دکانوں کو جرمانے عائد کیے ہیں جبکہ 25 کیفے شاپس سربمہر کردیئے گیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کی المعابدہ میونسپلٹی نے تفتیشی دورے کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر علاقے کی 19 معروف دکانوں پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں جبکہ مالکان کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا ہے۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ دکانوں میں گاہکوں کے درجہ حرارت ناپنے کے آلات نہیں تھے، کارکن ماسک کا اہتمام نہیں کر رہے تھے اور بعض دکانوں میں لائسنس ختم تھا‘۔
دوسری طرف مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے سربراہ انجینئر عبد اللہ بن خمیس الزایدی نے کہا ہے کہ ’تفتیشی دوروں کے دوران 19 کافی شاپس کو متعدد خلاف ورزیوں پر بند کردیا گیا ہے‘۔
’ان کے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گیے جبکہ بعض کا لائسنس وقتی طور پر معطل کر دیا گیا ہے‘۔
انہوں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ ’صحت اہم ترین مسئلہ ہے جس پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی‘۔
’جہاں کہیں بھی خلاف ورزی دیکھیں تو بلدیہ کو مطلع کریں‘۔