Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی حدود میں ایک ہفتہ کے دوران 579 تفتیشی دورے

’تفتیشی دووں کے دوران 7 دکانوں کو بند اور 12 کو جرمانے کیے گیے ہیں‘ ( فوٹو: واس)
شمالی حدود ریجن میونسپلٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران 579 تفتیشی دورے کیے گیے جن میں 7 دکانوں کو خلاف ورزی پر بند اور 12 کو جرمانے کیے گیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تمام شاپنگ مالز، مارکیٹوں اور دکانوں میں سماجی فاصلہ، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے‘۔
’میونسپلٹی کے تفتیشی اہلکاروں کو واضح ہدایت ہے کہ جہاں کہیں بھی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری کارروائی کریں‘۔
’خلاف ورزی کی نوعیت اور سنگینی کے حساب سے یا تو دکان کو فوری طور پر بند کیا جائے گا یا پھر نوٹس اور جرمانے پر اکتفا کیا جائے گا‘۔
انہوں نے تمام صارفین کو توکلنا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ریجن میں تمام شاپنگ مالز، مارکیٹوں اور بڑی دکانوں کے علاوہ سرکاری و نجی اداروں میں داخل ہونے کے لیے توکلنا ایپ کی ضرورت ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شہری و غیر ملکی صفائی اور بلدیہ کے ضابطوں کے اولین نگران ہیں، جہاں کہیں بھی خلاف ورزی دیکھیں تو فورا مطلع کریں‘۔

شیئر: