سب سے کم درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ القریات میں رہے گا۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر چھ فروری کو مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ حائل، القصیم، ریاض، الشرقیہ، جازان میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
علاوہ ازیں حدود شمالیہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے بعض مقامات پر بھی ژالہ باری کا امکان ہے۔
مملکت کے جنوب مغربی اور مغربی علاقوں میں بھی بارش کا قوی امکان ہے۔ (فوٹو سبق)
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سنیچر کی رات اور صبح سویرے سعودی عرب کے شمالی علاقوں پر دھند چھائی رہے گی جبکہ مملکت کے جنوب مغربی اور مغربی علاقوں میں بھی بارش کا قوی امکان ہے۔
بیان میں موسمیات کے مرکز نے کہا کہ سنیچر کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ نجران صوبے کی کمشنری شرورۃ میں ہوگا اور سب سے کم درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ القریات میں رہے گا۔