Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بارق میں 12 دکانیں بند

’شہر میں حفاظتی تدابیر کی سخت نگرانی ہو رہی ہے، خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں‘ (فوٹو: سبق)
بارق کمشنری نے جمعرات اور جمعہ کو متعدد تفتیشی دورے کر کے 12 دکانوں کو سربمہر کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بلدیہ نے کہا ہے کہ ’تفتیشی دوروں کے دوران ایس او پیز اور بلدیہ کے ضابطوں کی نگرانی کی گئی ہے‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’جمعرات کو تفتیشی دورے کے دوران 5 دکانوں کو بند اور 7 کے خلاف جرمانے ہوئے تھے‘۔
’اسی طرح جمعہ کو ہونے والے تفتیشی دورے کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 دکانیں بند کردی گئی ہیں‘۔
بلدیہ کے سربراہ انجینئر الحسن المرضی نے کہا ہے کہ ’شہر میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کی سخت نگرانی ہو رہی ہے‘۔
’تمام دکانوں اور مارکیٹوں میں انتظامیہ کی توجہ دلائی گئی ہے کہ وزارت صحت کی ہدایات اور وزارت داخلہ کے ضابطوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں‘۔
’ہر دکان میں گنجائش کے حساب سے لوگوں کے داخلے کے اجازت ہے، داخل ہونے سے پہلے جسم کا درجہ حرارت ناپنا ضروری ہے، عملے دستانے، ماسک اور سماجی دوری کا اہتمام کرے‘۔

شیئر: