Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم اور ابوظبی کے ولی عہد کا دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم

وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زید النہیان نے کورونا وبا اور علاقائی وعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سنیچر کے دن  ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد زاید النہیان کو ٹیلی فون کیا۔
 وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ قریبی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
 
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زید النہیان نے کورونا وبا اور علاقائی وعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم اور ابوظبی کے ولی عہد نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور مختلف اداروں میں تعاون کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

شیئر: