Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے امریکی ایلچی برائے یمن کی ملاقات 

یمنی بحران کے جامع سیاسی حل تک رسائی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو العربیہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو امریکی ایلچی برائے یمن ٹم لنڈر کنگ نے ریاض دفتر خارجہ میں ملاقات کی ہے۔   
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر یمن کی صورتحال زیر بحث آئی جبکہ یمنی بحران کے جامع سیاسی حل تک رسائی کے طریقوں کی حمایت کے لیے مشترکہ جدوجہد کا جائزہ لیا گیا۔ 
ملاقات میں یمن میں متعین سعودی سفیر محمد بن سعید آل جابر بھی موجود تھے۔ 

شیئر: