یمن کی حکومت کے ساتھ متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔(فوٹو عرب نیوز)
یورپی یونین کا ایک وفد ہفتے کے روز یمن کے جنوبی بندرگاہ والے شہر عدن پہنچ گیا ہے۔یہ خبر یمن کے مقامی میڈیا پر نشر کی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مزید اطلاع دی گئی ہے کہ یورپی یونین کا یہ وفد یمن کی حکومت کے ساتھ متعدد امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔
بات چیت کے اس دور میں حکومت کے زیر انتظام صوبوں کی صورتحال اور سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض شہر میں ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کی پیشرفت شامل ہے۔
مقامی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کا وفد بکتر بند گاڑیوں میں صدارتی احاطے کی جانب روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے جہاں پر وہ اقتدار میں شریک نئی حکومت کے ساتھ بات چیت کرے گا۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز سینئر ماہرین پر مشتمل ایک بین الاقوامی ٹیم دسمبر2020 میں شہر کے ہوائی اڈے پر ہوئے جان لیوا بم دھماکوں کی تحقیقات کے لئےعدن پہنچی تھی۔