Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: ٹریفک خلاف ورزیوں کے لئے نیا راڈار نصب

دبئی:دبئی میں اوورٹیکنگ اور ٹریک کی تبدیلی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کا پتہ لگانے کے لئے نیا راڈار نصب کیا گیا ہے۔ نئے راڈار کو تجرباتی طور پر دبئی کی مختلف شاہراہوں پر نصب کیا گیا تھا جس نے ایک ہفتہ کے دوران 3ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ دبئی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ نیا راڈار دبئی کی مرکزی شاہراہوں پر نصب کیا جائے گا۔ راڈار ایک ہزار میٹر دوری پر واقع ہونے والی خلاف ورزی پکڑ سکتا ہے۔ 

شیئر: