Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

387 انجینیئرز کی ڈگریاں جعلی

بہت ساری ڈگریاں غیر معیاری ثابت ہونے پر مسترد کردی گئیں- (فوٹو ایس سی ای ٹوئٹر)
سعودی انجینیئرنگ کونسل (ایس سی ای) نے کہا ہے کہ 2020 کے دوران سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے غیرملکی انجینیئرز کی 387 ڈگریاں جعلی ثابت ہوئیں- انہوں نے گزشتہ سال کے دوران 16887 سے زیادہ ڈگریاں جمع کرائی گئی تھیں-

گزشتہ سال 16887 سے زیادہ ڈگریاں جمع کرائی گئی تھیں- (فوٹو: العربیہ)

العربیہ نیٹ کے مطابق انجینیئرنگ کونسل کے ترجمان عبدالناصر العبد اللطیف نے بتایا کہ ایس سی ای نے بہت ساری ڈگریاں غیر معیاری ثابت ہونے پر مسترد کردیں- غیر ملکی انجینیئرز نے ایسی ڈگریاں بھی جمع کرادی تھیں جو ایس سی ای کے معیار پر پوری نہیں اترتیں- کئی انجینیئرز نے 5 سالہ کورس کے بجائے  تین سالہ کورس والی ڈگریاں پیش کی تھیں-
العبد اللطیف نے بتایا کہ بعض غیرملکیوں نے فرضی کالجوں اور یونیورسٹیوں کی جاری کردہ ڈگریاں پیش کیں-
العبد اللطیف  نے توجہ دلائی کہ 2020 کے دوران ایس سی ای میں رجسٹرڈ سعودی انجینیئرز کی تعداد  13465 تک پہنچ گئی-
ایس سی ای کے ترجمان نے تاکید کی کہ انجینیئرنگ کے پیشے پر کام کرنے کے لیے مقررہ قوانین و ضوابط کی پابندی لازمی ہے- تمام اداروں اور کمپنیوں کو اس بات کا لحاظ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے-
ایس سی ای کے  ترجمان نے بتایا کہ پیشہ ورانہ اندراج کے بغیر کام کرنے اور کرانے پر دس لاکھ ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے- انجینیئرنگ کنسلٹینسی  بلا لائسنس کھولنے پر دس لاکھ ریال تک کا جرمانہ اور ایک برس تک قید کی سزا ہے- جو ایجنسی غیر قانونی طریقے سے اندراج کرائے گی اس کے ذمہ دار پر دس لاکھ ریال تک کا جرمانہ اور ایک برس قید کی سزا ہوگی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: