سعودی عرب سٹراٹیجک تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے- (فوٹو سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے نام خصوصی مکتوب ارسال کیا ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں مصر اور سعودی عرب کے تعلقات کو گہرا اور تاریخی قرار دیا-
شاہ سلمان نے کہا کہ وہ مختلف محاذوں پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے خواہشمند ہیں- سعودی عرب مختلف بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر مصر کے ساتھ زبردست یکجہتی اور مشترکہ جدوجہد جاری رکھنا چاہتا ہے-
شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب دونوں ملکوں کے درمیان سٹراٹیجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں-
سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر عسام بن سعید نے جمعرات کو قاہرہ میں مصری صدر سے ملاقات کرکے شاہی مکتوب پیش کیا- اس موقع پر مصری محکمہ خفیہ کے سربراہ عباس کامل اور مصر میں متعین سعودی سفیر اسامہ بن احمد نقلی بھی موجود تھے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں