خطے میں ذمے داری کا بوجھ تقسیم کیا جائے گا- (فوٹو العربیہ)
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کیربی نے کہا ہے کہ سعودی عرب علاقائی امن کے ڈھانچے میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے- یہ دہشتگردی کے انسداد اور امن و استحکام کو متزلزل کرنے والی ایرانی سرگرمیوں سے نمٹنے کے سلسلے میں امریکہ کا ساتھی ہے-
العربیہ نیٹ کے مطابق جان کیربی نے یہ بیان سعودی شہریوں پر حوثیوں کے حملوں اور سعودی عرب کے لیے امریکی امداد میں اضافے سے متعلق العربیہ چینل کے سوال کے جواب میں دیا-
کیربی نے کہا کہ درپیش مشترکہ خطرے کے ماحول میں امریکی وزارت دفاع اپنے شرکا کے ساتھ یکجہتی برقرار رکھے گی اور خطے میں ذمے داری کا بوجھ تقسیم کیا جائے گا-
جان کیربی نے کہا کہ ہم بڑھتے ہوئے ٹھوس خطرات سے نمٹنے اور سعودی سرحدوں کی حفاظت کے حوالے سے مملکت کی مدد کے پابند ہیں-
امریکی ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں البتہ مزید افواج اور عسکری سازوسامان بھیجنے کے حوالے سے میں کچھ نہیں کہوں گا-
کیربی نے کہا کہ سعودی سرحدوں کو خطرات لاحق ہیں اور امریکہ کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی- امریکہ دنیا بھر میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے درکار اپنی توانائیوں پر ہمیشہ نظر ثانی کرتا رہتا ہے- ضرورت کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے- ہم یہ نہیں بتائیں گے کہ ہماری استعداد کیا ہے اور اس میں کیا نظرثانی ہورہی ہے تاہم سعودی عرب کےحوالے سے ہم ہمیشہ بات کرتے رہیں گے-
امریکی وزیر خارجہ انتونی بلینکن کہہ چکے ہیں کہ امریکہ، سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں پر ہاتھ باندھے نہیں کھڑا رہے گا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں