حوثی، سعودی عرب کے خلاف حملے فوری بند کریں: برطانیہ
جمعرات 11 فروری 2021 21:31
برطانیہ نے ابہا ایئرپورٹ کے طیارے پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کی ہے- (فوٹو: العربیہ)
برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے زور دے کر کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کو شدت پسندانہ حملے فورا بند کرنا ہوں گے-
العربیہ نیٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ سعودی سرحدوں کے امن و امان کے تحفظ میں تعاون برطانیہ کا غیر متزلزل موقف ہے- انہوں نے سعودی عرب میں مسافر طیارے پر حوثیوں کے حملے کی مذمت بھی کی-
برطانوی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہم ابہا ایئرپورٹ پر مسافر طیارے پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں- حوثیوں کو یہ گھناؤنے حملے بند کرنا ہوں گے- سعودی عرب کی سرحدوں کے امن و امان کے تحفظ سے متعلق برطانیہ کا موقف غیر متزلزل ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں