Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2021 کے کنگ فیصل ایوارڈ یافتگان کا اعلان

کنگ فیصل ایوارڈ کا یہ 43 واں سال ہے- (فوٹو: فیصل پرائز ٹوئٹر)
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے 2021 کے لیے کنگ فیصل ایوارڈز یافتگان کے ناموں کا اعلان کردیا- یہ ایوارڈ  کا 43 واں سال ہے- ایوارڈ 5 شعبوں میں منفرد خدمات پر دیے جاتے ہیں-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اسلامی خدمات کے لیے شاہ فیصل ایوارڈ کویت کے محمد بن عبدالرحمن الشارخ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا- وہ صخر کمپیوٹر پروگرامنگ کمپنی کے چیئرمین ہیں- انہوں نے قرآن کریم اور انگریزی زبان میں احادیث مبارکہ کی 9 کتابوں  کا پہلا کمپیوٹر پروگرام تیار کیا ہے- علاوہ ازیں کئی اسلامک انسائیکلوپیڈیاز بھی تیار کیے ہیں-

عربی زبان و ادب  کے لیے ایوارڈ مراکش کے محمد مشبال کو دیا گیا- (فوٹو: فیصل پرائز ٹوئٹر)

عربی زبان و ادب  کے لیے کنگ فیصل ایوارڈ مراکش کے محمد مشبال کے نام دیا ہے- امسال عربی زبان و ادب کے ایوارڈ کے لیے ’جدید بلاغت‘ کا موضوع طے کیا گیا تھا-
میڈیسن میں کنگ فیصل ایوارڈ امریکہ کے اسٹیفن مارک سٹریتماٹر اور برطانیہ کے روبن جیمز فرینکلن کو دینے  کو فیصلہ کیا گیا ہے- اس مرتبہ میڈیسن ایوارڈ کے لیے اعصاب میں تجدیدی میڈیسن کا موضوع مقرر کیا گیا تھا-

میڈیسن کا ایوارڈ امریکہ اور برطانیہ کے حصے میں آیا- (فوٹو: فیصل پرائز ٹوئٹر)

کنگ فیصل ایوارڈ ساائنس برطانیہ کے اسٹیورٹ اسٹیفن بارکین کو دیا جائے گا- جس کا موضوع فزکس تھا-
2021 کے لیے کنگ فیصل اسلامک سٹڈیز ایوارڈ روک لیا گیا کیونکہ مجوزہ تخلیقات ایوارڈ کے معیار پر پوری نہیں اتری- اس مرتبہ اسلامک سٹڈیز ایوارڈ کے لیے ’اسلام میں وقف‘ کا نظام مقرر کیا گیا تھا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: