Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک، 35 زخمی

تمل ناڈو کی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے لیے تین لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے (فوٹو: اے این آئی)
انڈیا کی ریاست تمل ناڈو میں پٹاخے بنانے والی ایک پرائیویٹ فیکٹری میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے ہیں۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ حادثہ تمل ناڈو کے وردھ نگر میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’یہ دھماکہ دن کو ڈیڑھ بجے اس وقت ہوا جب فیکٹری ملازمین کیمیکل کو مکس کر رہے تھے۔‘
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے دس فائر ٹینڈر یونٹس نے حصہ لیا۔
تمل ناڈو کی حکومت نے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے تین لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی حکومت نے بھی ہلاک ہونے والے افراد کے لیے دو لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ ’امید ہے زخمی ہونے والے افراد جلد صحت یاب ہوں گے، حکام متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘

شیئر: