Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین مٹاپا کم کرنے کے لیے معدے کے آپریشن کرانے لگیں

ایک سال میں  30 ہزار سے زیادہ افراد نے معدے کے آٖپریشن کرائے ہیں(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں ایک سال کے دوران  30 ہزار سے زیادہ افراد نے مٹاپا کم کرنے کے لیے معدے کے آٖپریشن کرائے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ 70 فیصد آپریشن خواتین نے کرائے ہیں۔ 
وزارت صحت نے یہ بھی بتایا کہ 2020 کے دوران مٹاپا کم کرانے کے لیے 2400 آپریشن وزارت صحت کے ماتحت ہسپتالوں  میں کیے گئے اور یہ اس سلسلے کے کل آپریشن کا  85 فیصد ہیں۔ 
سعودی عرب میں مٹاپا کم کرنے والے آپریشن 20 سینٹرز میں ہورہے ہیں۔ عام طور پر 18 سے 65 سال کے درمیان کی عمر رکھنے والے لوگ یہ آپریشن کراتے ہیں اور ان میں زیادہ تر خواتین ہیں۔ 
وزارت صحت نےمزید کہا کہ  مٹاپا کم کرنے کے لیے جو آپریشن ہورہے ہیں وہ موثر ہیں۔ اس کے تحت معدے کا حجم کم کردیا جاتا ہے۔ آپریشن کرانے والے معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ذیابیطس، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں اضافے جیسے امراض سے دوچار نہیں ہوتے۔ 
کنسلٹنٹ ڈاکٹر عایض القحطانی نے  بتایا کہ مٹاپا کم کرانے کے لیے سعودی عرب میں معدے کا حجم کم کرنے والوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایک آپریشن پر 20 ہزار ریال لاگت آتی ہے۔ 70 فیصد آپریشن خواتین کرا رہی ہیں۔

شیئر: