Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی فاطمہ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نیا اقدام

وادی فاطمہ میں تاریخی قلعے، پہاڑ واقع ہیں (فوٹو: العربیہ)
سعودی آرٹسٹ ’ھنا الصبحی‘ نے سعودی عرب کی مشہور ’وادی فاطمہ‘ کو سیاحت کے لیے نئی شکل دی ہے۔ یہ وادی مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنری الجموم میں سیاحتی اور قومی ورثے کی روشن علامت مانی جاتی ہے۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق ھنا الصبحی  نے کہا ہے کہ وادی فاطمہ سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ جہاں پانی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور اس کی سرزمین زرخیز ہے۔
یہاں وادی فاطمہ ڈیم، تاریخی میلے ’مجنۃ‘ کا مرکز پایا جاتا ہے۔ یہاں الروضہ مسجد اور الفتح تاریخی مسجد بھی واقع ہے۔ کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن، تاریخی زرعی فارم ہے اور البرکہ تاریخی چشمہ بھی ہے۔  

لوگ وادی فاطمہ کی ان خصوصیات سے ناواقف ہیں (فوٹو: العربیہ)

وادی فاطمہ میں تاریخی قلعے، پہاڑ اور الجموم عجائب گھر بھی واقع ہیں۔ عجیب بات یہ ہے کہ اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور بیرونی دنیا کے لوگ وادی فاطمہ کی ان خصوصیات سے ناواقف ہیں۔  
ھنا الصبحی نے بتایا کہ میرے ذہن میں وادی فاطمہ کو کارٹون کی شکل دینے کا خیال الجموم ایوارڈ میں شرکت کے موقع پر آیا۔ یہ ایوارڈ مکہ کلچرل فورم کی جانب سے دیا جاتا ہے۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ وادی فاطمہ پروجیکٹ کے ذریعے ڈیجیٹل دنیا میں ایک خوبصورت مثال پیش کی جائے۔ مجھے یقین ہے کہ اس کے ذریعے وادی فاطمہ کی سیاحتی اہمیت اور حیثیت اجاگر ہوگی اور مقامی معاشرے کو اس حوالے سے اپنا حصہ ادا کرنے کا زریں موقع ملے گا اور وادی فاطمہ اہم اقتصادی وسیلہ بن جائے گی۔  

مقصد حب الوطنی کے احساس کو فروغ  دینا ہے (فوٹو:العربیہ)

ھنا الصبحی نے بتایا کہ  فاطمہ نامی ایک نرم مزاج بچی کو کارٹون کی شکل دی ہے۔ یہ بچی تاریخی اقدار اور خوبیوں سے آراستہ ہے۔ یہ بچی وادی فاطمہ کے تاریخی ورثے کی کہانی معصومانہ انداز میں پیش کرتی ہے۔
نئی نسل کو ماحول اور ورثے کے تحفظ کے بارے میں معلومات دیتی ہے- بچوں میں انفرادی ذمہ داری کا احساس پیدا کرتی ہے۔ یہ الجموم کمشنری کی وادی فاطمہ کی باسی ہے اوراس کی عمر 8 برس ہے۔ اسے اسلامی اور قومی اقدار پر ناز ہے۔  
ھنا الصبحی نے بتایا کہ فاطمہ کو کارٹونی شکل دینے کا ایک مقصد حب الوطنی کے احساس کو فروغ  دینا اور انفرادی ذمہ داری کا جذبہ بیدار کرنا ہے
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: