Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی وادی لجب کے حسین نظارے

وادی تک پہنچنے کے لیے جبل قہر کے مشرقی کنارے پر واقع درے سے گذرنا پڑتا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
وادی لجب جو سعودی عرب کے شہر جازان کے شمال مشرق میں واقع ہے کو اس کی خوبصورتی کی وجہ سے ’صحرا میں جنت‘ کہا گیا ہے۔
اس وادی تک پہنچنے کے لیے جبل قہر کے مشرقی کنارے پر واقع درے سے گزرنا پڑتا ہے۔ تین کلو میٹر کے بعد یہ درہ بتدریج 30 میٹر تک چوڑا ہو جاتا ہے اور پھر دو بلند پہاڑوں کے بیچ وادی لجب دکھائی دیتی ہے۔

غاریں اور ناہموار پہاڑی چوٹیاں مہم جوئی کی منتظر ہیں(فوٹوٹوئٹر)

وادی لجب کے داخلی راستے پر سیاحوں کا استقبال گھنے اورسرسبز علاقے جس میں نہریں، چھوٹے آبشار اور میٹھے پانی کے تالاب بھی موجود ہیں۔
کھجور کے درخت پوری وادی میں موجود ہیں اور یہاں پر موجود میٹھا پانی سعودی عرب کی کسی دوسری وادی کے مقابلے میں زیادہ شفاف ہے۔
مہم جوئی کرنے والے افراد کے لیے اس وادی میں بہت سی سرگرمیاں ہیں جن میں چٹانوں پر چڑھنا، پیدل سفر اور ماہی گیری شامل ہیں۔

وادی لجب کی لمبائی 1500 کلو میٹر ہے(فوٹوٹوئٹر)

غاریں اور ناہموار پہاڑی چوٹیاں مہم جوئی کی منتظر ہیں اور سیاح آس پاس کے ناقابل فراموش نظاروں سے بھی لطف اٹھا سکتے ہیں۔
ریسرچرز کا خیال ہے کہ یہ علاقہ جزیرہ نما عرب کے ابتدائی مکینوں میں سے کچھ کا گھر تھا جبکہ  دعویٰ کیا گیا ہے لیلی اور مجنوں جو ساتویں صدی کے بدو شاعر کی ایک مشہور کہانی ہے اس کہانی میں مجنون وادی لجب سے آیا تھا۔
وادی لجب جازان سے شمال مشرق میں 80 کلومیٹر دور ہے اور سطح سمندر سے 2 ہزار میٹر بلندی پر ہے۔

وادی کا شمار سعودی عرب کےاہم سیاحتی علاقوں میں سے ہوتا ہے۔(فوٹوٹوئٹر)

وادی لجب سعودی عرب کی مشہور ترین وادی ہے۔ اس کی لمبائی 1500 کلو میٹر ہے۔ یہ سعودی عرب میں سیاحتی مرکز بھی  ہے۔
اس  وادی کا شمار سعودی عرب کے سب سے اہم سیاحتی علاقوں میں سے ہوتا ہے۔

شیئر: