Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایڈورڈ لسٹر خلیجی ممالک کے لیے نمائندہ خصوصی تعینات

ایڈورڈ لیسٹر برطانوی وزیراعظم کے قائم مقام چیف آف سٹاف بھی رہ چکے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خلیجی ممالک کے لیے ایڈورڈ لسٹر کو نمائندہ خصوصی تعینات کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خلیجی خطہ معاشی، سیاسی و جغرافیائی لحاظ سے مرکزی حثیت کا حامل ہے۔
وزیراعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ وہ ایڈورڈ لسٹر کو نمائندہ خصوصی کے طور پر بھجوا رہے ہیں تاکہ خلیجی اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں اور خطے کی صلاحیتوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نمائندہ خصوصی کی تعیناتی اس خواہش کی عکاسی کرتی ہے کہ برطانیہ کے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلق کو جدید طرز پر کیا جائے، نوکریاں پیدا کی جائیں اور ملک میں خوشحالی لائی جائے۔
نمائندہ خصوصی ایڈورڈ لسٹر وزیراعظم بورس جانسن کے دیرینہ اتحادی ہیں اور مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
گزشتہ سال 2020 کے آخر میں ایڈورڈ لسٹر برطانوی وزیراعظم کے قائم مقام چیف آف سٹاف کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے، اور بریگزیٹ مسئلے کے دوران بورس جانس کے ذاتی سفیر کا کردار بھی ادا کر رہے تھے۔
عرب اور برطانیہ افہام و تفہیم کونسل کے ڈائریکٹر کرس ڈوئل نے عرب نیوز کو بتایا کہ برطانیہ کے لیے خلیجی خطے کی سٹریٹیجک اہمیت ہے اور تجارتی اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایڈورڈ لیسٹر کی تعیناتی سمجھدارانہ اقدام ہے۔
ڈائریکٹر کرس ڈوئل نے مزید کہا کہ نمائندہ خصوصی کا وزیراعظم کے ساتھ براہ راست رابطہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایڈورڈ لسٹر کا وزیراعظم کے ساتھ براہ راست رابطہ ہوگا جس سے وزیراعظم بورس جانسن کو خلیجی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

شیئر: