Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورال بلوم منصوبہ، پٹرول کے نئے نرخ سمیت سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کیا ہوا؟

سعودی عرب میں ’کورال بلوم‘ منصوبے کا افتتاح، جدہ میں ہائپرسٹار کی لیڈیز برانچ، ری سائیکلنگ مہم اور ابھا ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کے علاوہ گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں پیش آنے والے چند اہم واقعات پیش ہیں۔ 

سعودی یونیورسٹیوں میں آن لائن ایجوکیشن کے لیے داخلوں کا آغاز
سعودی عرب میں حکومت کی منظوری کے بعد متعدد یونیورسٹیوں میں ای لرننگ اور  فاصلاتی تعلیمی پروگرام کے دوسرے سمسٹر  کے لیے داخلے کھل گئے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جن یونیورسٹیوں میں آن لائن ایجوکیشن کے دوسرے سمسٹر کی اجازت دی گئی ہے ان میں کنگ عبد العزیز یونیورسٹی ، کنگ سعود یونیورسٹی ، کنگ فیصل یونیورسٹی ، شہزادی نورہ بنت عبد الرحمان یونیورسٹی اور قصیم یونیورسٹی شامل ہیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

عسیر ریجن میں برفباری
سعودی عرب کے عسیر ریجن کی کمشنری ابہا کے شمال مغرب میں واقع بستیوں میں برفباری کے دلکش مناظر سوشل میڈیا پر وائرل رہے۔ بیشتر مقامات برفباری کے باعث سفید چادر اوڑھے نظر آرہے ہیں۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

مقیم ویب سائٹ میں ’تواصل‘ سروس کا آغاز
محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ مقیم ویب سائٹ پر ’تواصل‘ سروس شروع کی گئی ہے۔ اخبار 24 کے مطابق یہ سروس ان لوگوں کے لیے ہے جنہیں آن لائن معاملات انجام دینے میں رکاوٹ درپیش ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
حوثیوں کے حملے میں ابہا ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کو آگ لگی
اتحادی افواج نے کہا کہ حوثیوں کے حملے میں ابہا ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ اتحادی افواج نے بدھ کو کہا کہ ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش اور عام مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا جنگی جرم ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

طائف کی مشہور بستی بنی سعد میں ٹڈیوں کا حملہ
طائف سے 35 کلو میٹر دور مشہور بستی بنی سعد میں ٹڈیوں  کے خاتمے کے لیے سپرے مہم کی گئی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق بنی سعد کی دیہی آبادی المعدن میں ٹڈیوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی تھی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
فروری کے لیے پٹرول کے نئے نرخ، قیمتوں میں پھر اضافہ
سعودی آرامکو نے بدھ کی شب جنوری کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے۔ جنوری کے مقابلے میں نرخوں میں اضافہ کیا گیا۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اب دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے سات دن رقم کی فوری منتقلی ممکن
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے مقامی بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا نیا نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت 24 گھنٹوں اور ہفتہ بھر کے کسی بھی دن رقم کی فوری منتقلی ہوگی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی سپیس کمیشن چاند اور مریخ کے لیے خلائی مشن بھیجے گا
سعودی سپیس کمیشن کا اجلاس جمعرات کو شہزادہ سلطان بن سلمان کی صدارت میں منعقد ہوا- شرکا نے چاند اور مریخ کی دنیا دریافت کرنے کے لیے سعودی خلائی مشن کے منصوبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا-
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

کرنسی سمگلنگ کیس: 10 ملین ریال ضبط، 14 برس قید
پبلک پراسیکوشن نے ہوائی اڈے کے راستے کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے گروہ میں شامل افراد کو 14 برس قید اور 10 ملین ریال ضبط کرنے کا اعلان کیا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اقوام متحدہ حوثی خطرے کو روکنے کی ذمہ داری نبھائے: سعودی عرب
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب نے سیکیورٹی کونسل کو خط لکھا جس میں انہوں نے حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرے کا سدباب کیا جائے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر مزید مساجد عارضی طور پر بند
وزارت اسلامی امور نے بیان میں بتایا کہ 5 روز کے دوران بند کی جانے والی مساجد کی تعداد  52 ہوگئی۔ ان میں سے 38 مساجد سینیٹائزِنگ آپریشن مکمل ہونے پر کھول دی گئیں۔  
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

’کورال بلوم‘ پوری دنیا میں سب سے بڑا سیاحتی مرکز ہوگا
سعودی عرب میں ریڈسی ڈیولپمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جان بیگانو نے کہا کہ کورال بلوم پروجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ 14 ارب ریال کے لگ بھگ ہے۔ اس کا افتتاح 2023 میں متوقع ہے۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

قصیم میں خواتین عملے پر مشتمل پولٹری مصنوعات فیکڑی
سعودی عرب میں دواجن نیشنل کمپنی کے چیئرمین شیخ سلیمان الراجحی نے قصیم ریجن میں خواتین عملے پر مشتمل مرغی گوشت مصنوعات کی فیکٹری کا افتتاح کیا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

جدہ میں ہائپر مارکیٹ کی پہلی لیڈیز برانچ
سعودی عرب  میں لولو ہائپر مارکیٹ ایکسپریس نے پہلی لیڈیز جدہ میں کھولی۔ اخبار 24 کے مطابق پہلی لیڈیز برانچ جدہ کے علاقے الجامع محلے میں کھولی گئی ہے، اس کا سارا عملہ خواتین پر مشتمل ہے اور انتظامیہ میں کوئی بھی مرد شامل نہیں۔ 
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ری سائیکلنگ کو فروغ دینے کےلیے مہم
پیکیجنگ جائنٹ ٹیٹرا پیک ری سائیکلنگ کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک نیا قدم اٹھا تے ہوئے سعودی عرب کی کمیونٹی کے لیے ری سائیکل ایبل میٹریل کو بہتر استعمال کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
افواہیں، من گھڑت خبریں اور اطلاعات پھیلانا سنگین جرم: پبلک پراسیکیوشن 
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ افواہیں، من گھڑت خبریں اوراطلاعات پھیلانا سنگین جرم ہے۔ معاشرے کو گمراہ کرنے یا سماجی نظام کو نقصان پہنچانے یا صحت کے امور کو متاثر کرنے  کے لیے افواہیں پھیلانا جرم ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

شیئر: