Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا کیسز بڑھتے رہے تو احتیاطی تدابیر سخت ہوں گی‘

آئندہ 3 ماہ میں مملکت میں بڑی تعداد کو ویکسین لگائی جائے گی۔(فوٹو سبق)
 سعودی وزارت صحت کے سیکریٹری برائے صحت عامہ ڈاکٹر ھانی جوخدار کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 ماہ میں مملکت میں بڑی تعداد کو ویکسین لگائی جائے گی۔
ویکسین کی دوسری خوراک کے حوالے سے شیڈول ایک آئندہ ہفتے مرتب کیاجائے گا۔ 
 ’الاخباریہ ‘ ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ کورونا کے حوالے سے جواحتیاطی تدابیر مقرر کی گئی ہیں وہ کافی ہیں۔
کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے انہوں نے مقرر کی جانے والی احتیاطی تدابیر پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتےہوئے انہیں مناسب ضوابط قرار دیا۔ 
ڈاکٹر ھانی جوخدار کا مزید کہنا تھا کہ  کورونا کیسز میں 5 سے 10 فیصد مسلسل اضافہ ہونے کی صورت میں احتیاطی تدابیر سخت کی جاسکتی ہیں ۔ 
انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاو کےلیے مقررہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کیاجائے سب سے اہم امر سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا ہے کیونکہ کورونا وائرس ایک انسان سے دوسرے میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔  

مفت ’فائزر بائیونٹک ‘ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے(فوٹو ایس پی اے)

واضح رہے سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے مفت ’فائزر بائیونٹک ‘ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے جس کےلیے وزارت صحت کی ایپ ’صحتی‘ پر پیشگی وقت لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ 
ویکسینیشن کا پہلہ مرحلہ جاری ہے جس میں معمر افراد کےعلاوہ امورصحت کے فرنٹ لائن ورکرز شامل ہیں بعدازاں دوسرے مرحلے میں 50 برس اور اس سے زائد عمر کےافراد کو ویکسین دی جائے گی۔   

شیئر: