وزارت صحت کے سیکریٹری ڈاکٹر ھانی جوخدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فی الوقت صرف ایک ہی ویکسین دی جارہی ہے اور وہ فایزر ہے- سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) کورونا وائرس کی دیگر ویکسینوں کا تجزیہ کررہی ہے- ابھی تک فایزر کے سوا کسی بھی کورونا ویکسین کی منظوری نہیں دی گئی-
الیوم اخبار کے مطابق جوخدار نے کہا کہ ویکسین بنانے والی کئی کمپنیوں نے ایس ایف ڈی اے کو اپنی ویکسینیں منظوری کے لیے بھیج دی ہیں-
مزید پڑھیں
-
ویکسین کی پہلی خوراک کے بعد کورونا لگ سکتا ہے؟Node ID: 531396
جوخدار نے کہا کہ فایزر واحد ویکسین ہے جسے سعودی عرب کے متعلقہ اداروں نے منظوری دے رکھی ہے- جوخدار نے بتایا کہ فی الوقت دنیا بھر میں دس ویکسینیں کافی پیشرفت حاصل کرچکی ہیں یہ مختلف قسم کی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے- ان کے موثر اور محفوظ ہونے کا تناسب ایک دوسرے سے مختلف ہے-
جوخدار نے کہا کہ ایسی ویکسین جو 60 فیصد سے زیادہ موثر ہو اور اس کے استعمال سے مشکلات نہ پیدا ہوتی ہوں وہی قابل قبول ہوگی-