Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تطمن‘ کلینک سے بغیر پیشگی وقت مفت کورونا ٹیسٹ کی سہولت

کسی کو وائرس کا شبہ ہو تو وہ فوری طور پر تطمن کلینک سے رجوع کیا جائے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں ادارہ امور صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’تطمن‘ کلینک سے ہر کوئی بغیر پیشگی وقت لیے کورونا ٹیسٹ کراسکتا ہے۔
اگرکسی کو معمولی سا بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کا شبہ ہوتو وہ فوری طور پر تطمن کلینک سے رجوع کیا جائے۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ نے ادارہ امور صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا کہ ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی سہولت روز اول سے ہی مفت فراہم کی گئی ہے تاہم بعض سینٹرز میں پیشگی وقت لینے کی ضرورت تھی جس میں مزید سہولت کرتے ہوئے بغیر وقت لیے ٹیسٹ کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 
ادارہ صحت کیجانب سے مزید کہا گیا کہ اگر کوئی شخص بخار، کھانسی ، گلے میں سوزش، سانس لینے میں دشواری محسوس کرے یا سونگھنے اور چکھنے کی حس ختم ہوجائے تو انہیں چاہئے کہ فوری طور پر مملکت کے تمام شہروں میں قائم ’تطمن ‘کلینک سے رجوع کریں جہاں کورونا ٹیسٹ کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 
مملکت کے مختلف ریجنز میں قائم تطمن کیلنکس چوبیس گھنٹے جبکہ کچھ ہفتے کے ساتوں دن اور یومیہ 16 گھنٹے کام کرتے ہیں ۔  
کورونا ٹیسٹ کرانے کے خواہشمند افراد اپنے قریبی تطمن کلینک جاکر ٹیسٹ کی مفت سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)

واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے ٹیسٹ کے لیے نمونہ دینے کے 72 گھنٹے کے اندر موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے رپورٹ ارسال کردی جاتی ہے۔ 
کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں مریض کو وزارت صحت کی جانب سے ٹیلی فون بھی کیاجاتا ہے تاکہ اس کی جسمانی حالت نے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکیں۔ 
ٹیسٹ مثبت آنے پرکام سے دوہفتے کی چھٹی کی درخواست بھی حاصل کی جاسکتی کیونکہ کورونا کے مریض کو دوہفتے کے لیے کورنٹائن کیاجاتا ہے۔  

شیئر: