منامہ: محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 129غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان آزاد لیبر کے طور پر کام کرتے تھے۔ وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی ہدایت کی ہے کہ اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی آزاد لیبر کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کیا جائے۔