متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر افضال محمود نے ابوظبی میں منعقدہ خصوصی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد راشد کو اسناد سفارت پیش کی ہیں۔
ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق خصوصی تقریب اتوار کو ابوظبی کے قصرالوطن میں ہوئی ہے۔
شیخ محمد راشد نے نئے سفیر پاکستان کا خیر مقدم کیا اور انہیں عہدے کی میعاد کے دوران اپنی حکومت کی طرف سے حمایت کا یقین دلایا۔
افضال محمود نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پر ممکن کوشش کریں گے۔