Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹیٹیوٹ آف انجینیئرز کے وفد کی پاکستانی سفیر سے ملاقات

ملاقات میں سفیر راجہ علی اعجاز نے پاکستان انجینیئرز کے کردار کو سراہا (فوٹو: پاکستانی سفارت خانہ ریاض)
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سے انسٹیٹیوٹ آف انجینیئرز پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
اس حوالے سے پاکستانی سفارت خانے نے بدھ کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ’انسٹیٹیوٹ آف انجینیئرز پاکستان کے وفد کی سربراہی چیئرمین میاں عبد الحامد کر رہے تھے۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی انجینیئرز کی سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی پر سعودائزیشن کے ممکنہ اثرات بھی زیر غور آئے جبکہ سفیر راجہ علی اعجاز نے پاکستان انجینیئرز کے کردار کو سراہا۔‘

شیئر: