Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں غیرملکی ورکرز کے لیے ماڈل رہائشی مرکز

گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے پہلے مثالی منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے مدینہ منورہ میں غیرملکی ورکرز کی رہائش کے پہلے مثالی منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔
رہائشی مرکز چالیس ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تیار کیا گیا ہے۔ تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ ہےاور یہاں تین ہزار ورکرز کی رہائش کی گنجائش ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق فیصل بن سلمان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا منصوبہ غیرملکی ورکرز کی رہائش کے لیے فوری حل کے طور پر مکمل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی تجویز مدینہ منورہ گورنریٹ کی مرکزی کمیٹی نےغیر ملکی ورکز کی رہائش کے مسائل حل کرنے کے لیے دی تھی۔ 
یاد رہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں حی العیون اور حی الحجرہ میں غیرملکی ورکرز کی رہائش کے لیے متعدد رہائشی منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں۔
مدینہ  منورہ میونسپلٹی نے الحجرۃ شاہراہ پر ایک اور رہائشی منصوبے کا ٹھیکہ دیا ہے جو ڈھائی لاکھ مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر قائم ہوگا جہاں پندرہ ہزار غیرملکی ورکرز کو رہائش فراہم کی جاسکے گی۔
علاوہ ازیں ینبع رائل کمیشن کی نگرانی میں ایک اور مثالی رہائشی مرکز غیرملکی ورکرز کے لیے تیار کیا گیا ہے جہاں پانچ ہزار کارکنوں کو رہائش دی گئی ہے۔

شیئر: