طائف کی الہدا روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی
جمعرات 18 فروری 2021 9:23
’مسافروں کے لیے سلامتی کے لیے روڈ کو کل رات بند کردیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
روڈ سیکیورٹی فورس نے طائف کی الہدا روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’الہدا روڈ کو آج صبح دوطرف سے آنے والی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے‘۔
قبل ازیں بدھ اور جمعرات کی درمیان شب موسلادھار بارش کے باعث الہدا روڈ بند کردی گئی تھی۔
روڈ سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ ’موسلادھار بارش کے وقت روڈ پر پھسلن کے خدشے کے علاوہ لینڈ سلائنڈنگ کا بھی خطرہ رہتا ہے‘۔
’مسافروں کی سلامتی کے لیے وقتی طور پر روڈ بند کردی گئی تھی جسے آج صبح کھول دیا گیا ہے‘۔