Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت آنے والوں کو 14 دن کے لیے لازمی آئسولیشن کا سامنا

مسافروں کو ذاتی خرچ پر مقامی ہوٹلوں میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔(فوٹو کویٹ ٹوڈے)
کویت میں سول ایوی ایشن کےڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے ایک  بیان کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ممالک سے کویت پہنچنے والے مسافروں کو 14 دن کے لیے ذاتی خرچ پر مقامی ہوٹلوں میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔
کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے مطابق  ایسے افراد جو  کورونا سے زیادہ متاثرہ ممالک کے بجائے دیگر ممالک سے آرہے ہیں انہیں اپنے خرچ پر کسی مقامی ہوٹل میں فقط سات دن کے لیے الگ تھلگ رہنا ہو گا۔
اس کے بعد یہ افراد مزید سات دن اپنے اپنے گھروں میں گزار کر 14 دن کا قرنطینہ پورا کریں گے۔

کویت میں جاری کی گئی ایپ 'کویت مسافر' میں بھی اندراج کرنا ہوگا۔(فوٹو کویت ٹوڈے)

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایسے کویتی شہری جو کسی مرض میں مبتلا ہوں اس کے علاوہ طالب علم اور 18 سال سے کم عمر مسافروں کے لیے یہ پابندی نہیں ہے۔ ان افراد کو ابتدائی 14 دن اپنے  گھر پر گزارنا ہوں گے۔
علاوہ ازیں عمر رسیدہ مسافر، دیگر ممالک کے سفارتکار اورطبی عملے کو بھی ہوٹل میں قرنطینہ کرنے سے استثنیٰ دیا گیا ہے لیکن انہیں بھی کویت پہنچ کر 14 دن کے لیے گھروں میں ہی رہنا ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت آنے والے تمام مسافروں کو  طیارے میں سوار ہونے سے قبل کویت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی ایپ 'کویت مسافر' میں بھی اندراج کرنا ہوگا۔

سفارتکاروں اور طبی عملے کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنے سے استثنیٰ  ہوگا۔(فوٹو عرب نیوز)

واضح رہے کہ کویت میں اب تک 17 لاکھ 18ہزار 97 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ کورونا ٹیسٹ کے بعد ایک لاکھ 82 ہزار460 افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے ۔
کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار34 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ کویت میں ایک لاکھ 70 ہزار326 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
 

شیئر: