Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائزعیسیٰ کیس: نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کے لیے 10 رکنی بینچ تشکیل

نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت دس رکنی لارجر بینچ یکم مارچ سے کرے گا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
چیف جسٹس گلزار احمد نے سریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کے لیے 10 رکنی بینچ تشکیل دے دی۔
چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل کردہ بینچ میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
 
ابتدائی طور پر تینوں ججوں کو نظرثانی درخواستیں سننے والے بینچ میں شامل نہیں کیا گیا تھا جس کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر نے چیلینچ کیا تھا۔
نظرثانی کی درخواست کی سماعت دس رکنی لارجر بینچ یکم مارچ سے کرے گا۔
چونکہ ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر کے پٹیشن کی سماعت کرنے والے بینچ کے رکن جسٹس فیصل عرب ریٹائر ہو چکے ہیں اس لیے 10 رکنی بینچ میں جسٹس امین الدیں خان کو شامل کیا گیا ہے۔
 
 
 

شیئر: