سعودی عرب توانائی کی حفاظت کے لیے پر عزم، کابینہ
یہ اعلان کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران کیا گیا (تصویر : ایس پی اے)
سعودی عرب کی کابینہ نے کہا ہے کہ مملکت تیل کی منڈیوں کے استحکام اور عالمی سطح پر فراہمی کے لے استحکام کے لیے پر عزم ہے۔
یہ اعلان کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران کیا گیا اس دوران وزرا کی کونسل نے کورونا وائرس کے وبائی امراض کے اثرات کو کم کرنے، توانائی کی حفاظت اور مارکیٹ کے توازن میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اطلاعات ماجد القصابی نے کہا کہ ’سعودی عرب نے توانائی کے میدان میں اجتماعی کارروائی، ڈیٹا شفافیت کے ذریعے مختلف چیلنجوں پر قابو پانے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔‘
وزیر اطلاعات ماجد القصابی نے بتایا کہ تمام وزیروں نے ورلڈ انرجی فورم میں وبائی امراض کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور معاشی نمو پر اس کے اثرات کے محدود کرنے کے لیے تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
کابینہ کے اجلاس میں شدت پسندوں کے سرحد پار ہونے والے حملوں کی مذمت کو بھی دہرایا گیا۔
گذشتہ ہفتے کے تنازعے کے دوران ایران کے حمایتی گروہ نے سعودی عرب کی طرف ایسے میزائل اور ڈرون چلائے جنہیں عرب اتحادی افواج نے روکا تھا۔
کونسل کی جانب سے صومالیہ میں انتخابات سے متعلق تاخیر اور پرتشدد مظاہروں کے پرامن حل کے لیے امید کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
اس اجلاس میں کورونا وائرس کے محاذ کابینہ کوریاست میں وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار اور ویکسین کی پیشرفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔