Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کی جوابی کارروائی، چار دن میں 700 حوثی باغی ہلاک

میدان جنگ میں موجود حوثی جنگجوؤں اور لیڈروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ’ گزشتہ چار روز کے دوران ایران کے حمایت یافتہ 700 سے زیادہ حوثی دہشت گرد اتحادی افواج کی جوابی کارروائیوں میں مارے گئے ہیں‘۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے المالکی نے کہا کہ ’عرب اتحاد نے جتنے آپریشن کیے ان سب میں بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کیا گیا۔ میدان جنگ میں موجود حوثی جنگجوؤں اور لیڈروں کو نشانہ بنایا گیا ہے‘۔ 
 قبل ازیں بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا تھا کہ’ حوثی سعودی عرب پر بار بار حملوں کی کوشش کرکے ایران پاسداران انقلاب کا ایجنڈا نافذ کررہے ہیں‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’حوثی جان بوجھ  کر صورتحال گرما رہے ہیں۔ ان کا فیصلہ ان کے ہاتھ  میں نہیں۔ ایرانی جنرل ان سے اپنی منوا رہے ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ عرب اتحادی  اندھا دھند طریقے سے نہیں بلکہ منصوبہ بند طریقے سے حوثیوں کے قائدین اور جنگجوؤں کو نشانہ بناتے ہیں‘۔ 
الترکی نے بتایا کہ ’عرب اتحادی 345 سے زیادہ بیلسٹک میزائلوں اور 515 ڈرونز حملے ناکام بنا چکے ہیں۔ حوثی دہشتگرد خودکش ڈرونز کے ذریعے شہریوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں‘۔ 
ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ’ امریکہ نے حوثیوں کے قائدین کو دہشتگردوں سے خارج نہیں کیا جبکہ امریکی حکومت نے سعودی عرب کی مسلسل تائید و حمایت کے موقف کا اعادہ کیا ہے‘۔ 

شیئر: