جازان میں شیشہ فراہم کرنے والے کیفے پر چھاپہ
’کیفے انتظامیہ خفیہ دروازوں سے گاہکوں کا استقبال کرتی تھی جہاں انہیں شیشہ فراہم کیا جاتا تھا‘ (فوٹو: سبق)
جازان میونسپلٹی نے ایس او پیز اور وزارت داخلہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاہکوں کو شیشہ فراہم کرنے والے کیفے کو بند کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کیفے انتظامیہ خفیہ دروازوں سے گاہکوں کا استقبال کرتی تھی جہاں انہیں شیشہ فراہم کیا جاتا تھا‘۔
’میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی ہے جس کی پوری ویڈیو جاری کی گئی ہے‘۔
’تفتیشی ٹیم نے کیفے میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے، کیفے کے مالک کو طلب کیا گیا ہے نیز وہاں ملنے والی تمام اشیا ضبط کرلی ہیں‘۔
میونسپلٹی نے شہریو ں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کی خلاف ورزیوں کی جہاں کہیں اطلاع ملے تو اس پر خاموش نہ رہیں بلکہ بلدیہ کو مطلع کردیں۔