Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 128 دکانیں بند

’ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہماری ٹیمیں ہر گھنٹے میں 258 تفتیشی دورے کر رہی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میونسپلٹی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی 128 دکانوں کو سربمہر کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کورونا کے انسداد اور ایس او پیز پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے ہماری ٹیمیں ہر گھنٹے میں 258 تفتیشی دورے کر رہی ہیں‘۔
’تفتیشی اہلکاروں کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں کہیں ایس او پیز کی خلاف ورزی ریکارڈ کی جائے وہاں فوری طور پر کارروائی کی جائے‘۔
’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے اختیار کی جانے والی تدابیر کی خلاف ورزی پر کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 128 دکانیں بند کرنے کے علاوہ 650 معمولی نوعیت خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں جن پر صرف نوٹس دینے پر اکتفا کیا گیا ہے‘۔

شیئر: