ریاض میں جعلی تیل تیار کرنے والا گروہ گرفتار
’مقامی طور پر تیار ہونے والا تیل امریکی اور فلپائنی برانڈ کے طور پر فروخت ہوتا تھا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی غذا اور دوا اتھارٹی نے جعلی تیل تیار کرنے والے غیر ملکی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہاہے کہ ’وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیم کے تعاون سے ریاض کے ایک محلے میں غیر قانونی فیکٹری کے خلاف کارروائی ہوئی ہے‘۔
![](/sites/default/files/pictures/February/56/2021/60356aa5e28d4.jpeg)
ادارے نے کہا ہے کہ ’ریاض کے جنوب میں واقع ایک محلے میں غیر ملکی کارکنوں نے ایک گھر کو فیکٹری میں تبدیل کردیا ہے‘۔
’یہاں نا معلوم اجزا سے جعلی تیل تیار کیے جاتے تھے اور مارکیٹ میں سپلائی ہوتے تھے‘۔
![](/sites/default/files/pictures/February/56/2021/60356aa63ddcc.jpeg)
’مقامی طور پر تیار ہونے والا تیل امریکی اور فلپائنی برانڈ کے طور پر فروخت ہوتا تھا‘۔
’گرفتار شدگان میں سے ایک نے اقرار کیا کہ وہ غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور ناجائز کام کر رہا ہے جس کا اس کےکفیل کو علم نہیں‘۔
![](/sites/default/files/pictures/February/56/2021/60356aace25f5.jpeg)
اس نے کہا ہے کہ وہ اپنے کفیل کو ماہانہ 500 ریال دیتا ہے تاکہ اسے آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ’فیکٹری میں انتہائی فرسودہ طریقوں سے اور نامعلوم اجزا سے تیل تیار کیا جاتا ہے جس کا استعمال مضر صحت بھی ہوسکتا ہے‘۔
’فیکٹری سے 5 ہزار سے زیادہ پیکٹ ضبط ہوئے جو مارکیٹ کو سپلائی ہونے جارہے تھے، 2500 پیکٹ ایسے تھے جو تیاری کے مراحل میں تھے، دو لاکھ کے قریب معروف برانڈ کے سٹیکر بھی ضبط ہوئے ہیں‘۔